راوی کنارے لاہوریوں کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور راوی کراس ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ڈرائیورز نے بھی حصہ لیا۔
لاہورراوی کراس ریلی نے سما باندھ دیا۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی کثیر تعداد میں شرکت سو سے زائد نیشنل اورانٹرنیشل ڈرائیورز نے جیپ ریلی میں بھرپورشرکت کی۔
ستر جیپ ریسرز میں دس خواتین بھی شامل تھیں۔ ڈرٹ بائیک ریس میں بیس جبکہ اسٹریٹ بائیک میں پندرہ ڈرائیورز نے حصہ لیا۔ 35 کلومیٹر لمبے ٹریک سے دھول اڑاتی جیپیں اپنی فینیشنگ لائن کی طرف بڑھتی گئی۔
جیپ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ تھر اور چولستان کا ٹریک با نسبت راوی بہت بہتر ہے ٹریک میں ریت مٹی اور پتھر بھی دوران مقابلے آڑے آرہے تھے لیکن خوش ہیں کہ لاہور میں بھی اس ریلی کا اہتمام ہوا
اسٹریٹ بائیک میں سعد کیانی اور ڈرٹ بائیک امیچور میں زین العابدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،جبکہ ٹرک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن نوشیر ایوان ٹوانہ نے حاصل کیا،ویمن اسٹاک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن مسز راشد عبداللہ اور پریپئیرڈ کیٹیگری میں سلمہ مروت نے بازی ماری۔