پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل لاہور ذیشان رشید نے کہا کہ 8 مئی کی رات کو اہلیان لاہور اپنی چھتوں پر موبائل روشن کریں، کارکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن تحریک کا حصہ بنیں۔
ذیشان رشید نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی اولین ترجیح ہے، 60 روز میں بلدیاتی الیکشن کے لیے خود کو مکمل تیار کر لیں گے۔