سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کوعوام کا احساس نہیں تھا۔ اس دور میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔
کراچی میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے دورے کے موقع پر شرجیل میمن نے جناح ایونیو کو تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدیات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہم نےحکومت سنبھالتے ہی دوبارہ ترقیاتی کام شروع کردیے ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عملی طور پر ٹرانسپورٹ سیکٹر کو زیادہ خود مختار بنایا جارہا ہے۔ پی پی پی بہبودِ عامہ کو ہر حال میں ترجیح دیتی ہے۔ حکومت عوام کے تمام مسائل سنجیدگی سے حل کر رہی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سب سب کو مل کر ایک مضبوط قوم بننا ہے۔ پی پی پی ہر وہ کام کرے گی جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو۔ یلو لائن پر بھی کام شروع ہوچکا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ منفی اور جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔ ان کا کام ہی مایوسی پھیلانا ہے۔ ہم کتابی باتیں نہیں کرتے بلکہ دن رات کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔ اُس دن انتشار پھیلایا گیا۔ پی ٹی آئی کے لیڈر نے عوام کو ورغلایا۔ اُس دن بسیں جلائی گئیں۔ اُس دن پی ٹی آئی کے بانی طاقت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔