Aaj Logo

شائع 05 مئ 2024 02:40pm

خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں کے ہوش ربا انکشافات

خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں کے ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آگئے۔ وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان نظام الدین بھی کالعدم ٹی ٹی پی خوارج کے ہتھے چڑھ گیا، دہشتگرد نظام الدین کو 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔

مذہب سے باغی، وطن کی محبت سے عاری اور انسانیت کے قاتل دہشتگرد معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے شکنجوں میں جڑ لیتے ہیں۔ دہشت گرد نظام الدین کا خاندان اس وقت انتہائی کرب میں مبتلا ہے۔

خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ دشمن کو پہچانیں اور اس کے آلہ کار ہرگز نہ بنیں۔

والد نے بتایا کہ شناخت ہونے کے بعد مجھے اور بیٹوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں، بیٹے کی غلطی کی وجہ سے آج خاندان کا روزگار چھن چکا ہے، رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے۔

والد نظام الدین نے بتایا کہ میرے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی، بیٹے کے اس عمل سے آج ہماری کوئی عزت نہیں رہی۔

دہشت گرد کے بھائی نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے میرے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا، اور انھوں نے میرے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے۔

Read Comments