یورپ اور برطانیہ میں مہنگی ترین شادیاں تو کوئی نئی بات نہیں تاہم حال ہی میں فرانس میں ایک مہنگی ترین دیسی شادی انجام پائی ہے۔
اس دیسی شادی نے سوشل میڈیا صارفین سمیت سب کی توجہ خوب حاصل کرلی ہے۔
جنوبی فرانس کے مقامی عالیشان ہوٹل گرینڈ ایلی میں منعقد اس تقریب میں اگرچہ دلہا اور دلہن نے جنوبی ایشیائی جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھا، میوزک کے لیے مغربی گانوں اور گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی شخصیت عمر کامانی نے معروف ماڈل نادہ ایڈیلی سے پسند کی شادی کی ہے، جبکہ اس شادی میں جوڑے کی جانب سے رشتہ داروں سمیت دوست احباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
جو کہ مکمل طور پر ایک دیسی شادی معلوم ہو رہی تھی، عمر کامانی نے 2021 میں معروف ماڈل کو شادی کی پیشکش کی گئی تھی جسے ماڈل نے قبول کر لیا تھا۔
اس شادی میں یورپی کاروباری شخصیات سمیت فیشن اور کھیل کی دنیا کے بھی معروف شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔
4 روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریبات میں ایک تقریب دیسی طریقہ کار کے تحت تھی جس میں دلہے نے شیروانی اور دلہن نے سلور رنگ کا لہنگا زیب تن کیے ہوئے تھا۔
جبکہ دوسرے دن کی تقریبات میں جوڑے نے مغربی طور طریقے کے تحت اس خاص دن کو مزید یادگار بنایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 روزہ شادی کی تقریبات پر 20 ملین یورو کا خرچہ آیا ہے جو کہ پاکستانی 5 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔