Aaj Logo

شائع 04 مئ 2024 08:52pm

صدر مملکت نے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ اور جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔

فیصل کریم کنڈی کی بطور کے پی کے گورنر تعیناتی پر گورنر خیبرپختونخوا کا ردعمل

علاوہ ازیں سردار سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا نوٹی فکیشن بھی آج رات جاری ہونے کا امکان ہے۔

لیکن گورنر سندھ کے نام پر معاملات حتمی شکل اختیار نہ کرسکے۔

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہوں نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مختلف نام تجویز کیے جن میں سے تین صوبوں میں پیش کیے گئے ناموں کی وزیراعظم نے منظوری دی۔

اسی ملاقات میں طے پایا کہ سندھ کی گورنری کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس رہے گا اور کامران ٹیسوری بطور گورنر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

Read Comments