Aaj Logo

شائع 04 مئ 2024 03:02pm

پشاور ہائیکورٹ کا علی امین کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ علی امین کو کسی بھی مقدمے میں ہراساں اور گرفتار نہ کیا جائے۔ ان کے خلاف اسلام آباد میں 17 ایف آئی آرز درج ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نیب اور ایف آئی اے کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں، ان کے وکیل نے عدالت کی توجہ پنجاب میں درج مقدمات کی طرف دلائی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل علی امین کے پاس نہیں، مقدمات کی تفصیل نہ ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا خدشہ ہے، علی امین، پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیل کے لئے 30 دن میں متعلقہ فورم سے دوبارہ رجوع کریں۔

پشاور ہائیکورٹ نے درخواست کو نمٹا دیا۔

Read Comments