سندھ حکومت ثقافت کے فروغ کیلئے کوشاں، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر کیلئے جلد بس اور ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ ثقافت کے فروغ کیلئے کراچی سے پرچی جی ویری تک ٹرین سروس شروع کرنے جارہے یہ ٹرین حیدرآباد سے ہوتے ہوئے چھور سے قریب پرچی جی ویری جائے گی جہاں سورج غروب ہونے کا منظر انتہائی دلکش ہوتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ٹرین ہر ہفتے کے کراچی سے روانہ ہوگی اور اس کی واپسی اتوار کے روز ہوگی تاہم اس حوالے سے ابھی پاکستان ریلوے بات کی جارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ریلوے کم سے کم کرایہ وصول کرے ۔
وزیر ثقافت و سیاحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں بس سروس بھی شروع کرنے جارہے ہیں جس میں چڑیا گھر سے لیکر کراچی کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بھی مشاورت ہوئی ہے کوشش ہے جو لوگ گرمیوں کی چھٹیوں میں ناران کاغان نہیں جاسکتے ہیں انہیں اس طرح کی تفریح مہیا کی جائیں ۔