Aaj Logo

شائع 03 مئ 2024 07:17pm

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم، ایف آئی اے ونگ ختم

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کردیے گئے، حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کردی، جس گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر اور سائبر کرائم کے ملزمان کا اب محاصرہ ہوگا، حکومت نے ایف آئی اے کی طرز پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) قائم کردی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کردیے گئے گئے جبکہ حکومت نے نئی ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سائبرکرائم کا شکار بھارتی شہری اپنی شادی کیلئے جمع کی گئی رقم سے محروم

نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیشن ایجنسی وزارت داخلہ کے ماتحت قائم کی جائے گی، اس کی وزارت داخلہ کے ماتحت الگ سے اتھارٹی ہوگی جبکہ نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہ ہوگا۔

ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے ہوں گے، این سی سی آئی کے ڈی جی کو 2 سال کے لیے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔

آٹھ سالہ بچے کے سائبر کرائم نے والدین کی نیندیں اڑا دیں

ایف آئی اے سائبر کرائمز کی تمام انکوائریاں، تحقیقات اور اثاثہ جات ایجنسی کے سپرد کردیے گئے۔

Read Comments