Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 مئ 2024 05:40pm

چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب: اسلام آباد میں رہائش پذیر اور زیر تعلیم افراد کی تعداد بتادی

اسلام آباد پولیس نے شہر اقتدار میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب کر لیا، وفاق میں 4 ہزار چینی باشندے رہائش پزیر ہیں، پولیس نے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4ہزار چینی باشندے رہائش پذیر ہیں، ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے چینی باشندوں سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق دوہزار پانچ سو کے قریب طلبہ ہیں جو مختلف یونیورسٹییز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک ہزار سے زائد چینی باشندے سی پیک سے منسلک ہیں۔

مزیدپڑھیں: بشام میں گاڑی پر دہشت گرد حملے میں 5 چینی انجیئنرز اور ڈرائیور ہلاک، حملہ آور کا سر مل گیا

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، سیف سی کیمروں کے ذریعے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں اسپیشل برانچ کو بھی چائنیز کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

Read Comments