بلوچستان کے علاقے آواران کے مقامی افراد نے کالعدم مسلح عسکریت پسند تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے خلاف ریلی کا انقعاد کیا۔
ریلی میں مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک کی۔ شرکا نے مسلح تنظیموں کے خلاف نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے لوگ بے گناہ افراد کا قتل عام کررہے ہیں اور ذاتی دشمنی کی بنا پر اپنے مخالفین پر سیکورٹی فورسز سے تعلق کا الزام لگا کر ان کو قتل کیا جارہا ہے۔
ریلی کے شرکا نے بی ایل اے اور بی ایل ایف کے پرچم بھی نذر آتش کیے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پرامن بلوچستان یہاں بسنے والے تمام اقوام کی خواہش ہے تاکہ ملک اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے یہاں بدامنی پھیلانے والے غیر ملکی ایجنڈے پر کار فرما ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ملک دشمن کاروائیوں کو سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ آواران سیمت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں نیں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔