لاہور گجر پورہ کے علاقے میں نو بہاتا دلہن نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، پولیس نےلاش کو مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ روز قبل اٹھائیس سالہ طیبہ نے سلیمان نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، سلیمان اور طیبہ ایک نجی بینک کے شعبہ انشورنس میں کام کرتے تھے۔ وہیں سےایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق سلیمان پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا لیکن سلیمان نے طیبہ سے پہلی شادی چھپا کر رکھی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ گزشتہ شب سلیمان نے اپنی پہلی بیوی کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد کا میسج بھیجا جو طیبہ نے پڑھ لیا، جس پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا، جس پر سلیمان نے طیبہ پر تشدد بھی کیا۔ طیبہ نے اپنے والدین کو یہ سب کچھ بتایا۔ جس کے بعد رات گئے اس نے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔
کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔
آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔
مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042
امنگ: 4288665 0317
ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333
بات کرو: 5743344 0335
تسکین: 5267936 0332
روح: 3337664 0333
روزن: 22444 0800
اوپن کونسلنگ 35761999 042
یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔
اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔