بدین: تلہار کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے بچہ جاں بحق ہوگیا
تفصیلات کے مطابق ورثا نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی جس کی وجہ سے گیٹ بھی توٹ گیا۔ والدین نے کہا کہ3 سالہ حبیب غلط انجکشن لگنےسےجاں بحق ہوا۔
بچے کے والد نے کہا کہ بچےکو معمولی زخم تھا،اسپتال عملےانجکشن لگایا، انجکشن لگنےکےباعث بچہ جاں بحق ہوا۔
دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹرزاہدمیمن نے کہا کہ بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال لایاگیا تھا اور طبی امداد کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکا۔