اسلام آباد میں تھانہ بنی گالا کی حدود میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران شہری کیساتھ پولیس اہلکار کو بھی زخمی کر دیا۔ جبکہ فرار کی کوشش میں دو ڈکیٹ ہلاک کردیے گئے۔ جبکہ راولپنڈی میں پولیس پارٹی پر ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے شہری سے ڈکیتی کی اور شدید زخمی کر کے فرار ہوگئے۔ ڈولفن اسکواڈ نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہیڈ کانسٹیبل ظہیر کو شدید زخمی کردیا۔
زخمی ہیڈ کانسٹیبل ظہیر اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
کیپٹل پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے دوران دو ڈکیت ہلاک ہوگئے۔
دوسری طرف راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے کانسٹیبل آصف زخمی ہوگیا۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار دو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔