Aaj Logo

شائع 03 مئ 2024 12:09pm

خیبرپختونخوا : 11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ مقرر

خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نے حالیہ حملوں میں ملوث 11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی سروں کی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ مقرر کردی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے سال 2024 کی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست تیار کرلی ہے ۔

انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں رواں سال 11 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل کیے گئے ہیں۔

مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں لکی مروت سے 5 ، بنوں سے 4 ، شانگلہ سے ایک اور سین تنگہ جانی خیل کے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل لکی مروت کے دہشتگرد حبیب اللہ عرف سیف اللہ کے سر قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

بنوں سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد محمد جمیل کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

لکی مروت کے محمد گل عرف ساکی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی ہے جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے رابد اللہ عرف چگ کے سر کی قیمت 10 لاکھ رکھی گئی۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ سال مطلوب دہشت گردوں کی 3 فہرستیں جاری کی تھی جس میں 294 مطلوب دہشت گردوں کی سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی تھی۔

خیبر پختونخوا سی ٹی ڈی نے اب تک 305 مطلوب دہشت گردوں کےسروں کی قیمت مقرر کی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حالیہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا بے۔

Read Comments