Aaj Logo

شائع 03 مئ 2024 10:13am

خواجہ سرا نے ’تلخ کلامی‘ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا

پشاور: پشتخرہ کے علاقے میں کراکری کے گودام میں خواجہ سرا نے مبینہ طور پر ریاض نامی شخص کا قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی ایف آئی ار خواجہ سرا امتیاز عرف موناگی کے خلاف درج کرلی گئی ہے، ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی۔

متن ایف آئی ار کے مطابق خواجہ سرا اور مقتول کے مابین کچھ دن قبل زبانی تلخ کلامی ہوئی تھی، واقعہ کے روز ملزم نے عمرگل روڑ پر واقعہ کراکری کے گودام میں مقتول پر فائرنگ کھول دی۔

Read Comments