چلاس میں یشوکل کے مقام پربس کھائی میں جاگری ہے۔ حادثے میں 20 مسافرجاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، شناختی کارڈ حادثے میں ضائع ہونے پر شناخت کے عمل میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔
راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تھانہ کے۔کے۔ایچ کی حدود یشوکل کے مقام پر صبح ساڑھے پانچ بجے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔
افسوسناک واقعے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو آر ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی افراد، ریسکیو 1122، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔
بس حادثے کے بعد چلاس کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔
لاشوں اور زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے بعد ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد خان، ایس پی دیامر سردار شہریار سمیت دیگر حکام اسپتال پہنچے۔حادثے میں جاں بحق والے افراد کی شناخت مندرجہ ذیل ناموں سے ہوئی ہے۔
1عارف ولدعلی مدد، سکردو2.ممتاز ولد نعیم چارسدہ3.خالد ولد محمد حلیم چاسدہ4.توفیق احمد ولد ملک رفیق مانسہرہ5.اظہارعلی ولد نثار ہنزہ6.سمیع اللہ ولد جاوید شیخپورہ7.صدام ولد نورجہان مانسہرہ8فیصل ولد ناٸب شاہ دنیور گلگت9.محمد علی ولد علی محمد خومر گلگت10.افتخار احمد ولد سرور بالاکوٹ11.مطیع اللہ ولد سید عبدالہادی کوٸٹہ12.محمد غازی ولد قربان علی نگیر13.عامر حسین ولد رمضان علی نگر14. نعیم عباس ولد علی رضا نگر15. عبدالستار ولد سید نور علی ساکن گلگت16.سلطان صلاح الدین ولد سلطان محمود ساکن خانیوال ارمی بٹالین17.محمد سجاد ولد محمد حسین بہاولنگر18.عبدالزاق ولد مولا مدد ہنزہ19ناصر ولد جہانگیر کشمیر20 نامعلوم21.نامعلوم22.نامعلوم