فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد میں شوہر نے 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی، افسوس نا ک واقعہ نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کاظم نے فائرنگ کر کے پہلے دونوں بیویوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کی۔ فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی. اور تمام افراد کی لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیں، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر کی شناخت 55 سالہ کاظم جواد کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ بیگمات میں 45 سالہ عمبرین اور 30 سالہ فضہ جبکہ چار بچوں 22 سالہ یمنہ، 19 سالہ عروج، 8 سالہ رومہ اور 6 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل اورخودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی اور کاروبارمیں پریشانی تھی، جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔
کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔
آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔
آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔
مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042
امنگ: 4288665 0317
ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333
بات کرو: 5743344 0335
تسکین: 5267936 0332
روح: 3337664 0333
روزن: 22444 0800
اوپن کونسلنگ 35761999 042
یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔
اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔
ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔