تحصیل جام پور کے میاں بیوی کی محبت کی انوکھی داستان پولیو کا کام ہے ۔ راجن پور کی جوڑی بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ہے۔ دور دراز علاقوں میں پیدال اور کشتی کے زریعے سفر کرتے ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں۔
تحصیل جام پور میں واقع ساہو والا کا علاقہ دیہاتوں اور قصبوں پر مشتمل ہے ۔ جہاں راجن پور کی جوڑی زرینہ بی بی اور خاوند عبدالکریم پر مشتمل ٹیم کشتی کا سفر طے کرتے ہوئے دور دراز گاوں ساہو والا میں بچوں کو قطرے پلانے جاتے ہیں ۔
زرینہ بی بی کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اضلاع کی مرکزی شاہراہ سے 40 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں ان تمام دیہاتوں کا زمینی رابطہ نہیں ہے، ہمیں 14 سال ہوگئے ہیں پولیو ورکر کا کام کرتے ہوئے یہاں بہت دشوار گزار راستے ہیں ہمیں ان علاقوں میں پیدل جانا پڑتا ہے۔ ہماری ٹیم بہت محنت کرتے ہیں اور اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائیں۔
پولیو ورکر زرینہ بی بی کا کہنا ہے کہ دیہات میں پہنچنے کے لئے کشتی پر سفر کرنا پڑتا ہے صبح سویرے کام کا آغاز کیا جاتا ہے دوپہر تک کام مکمل کیا جاتا ہے شام ڈھلنے سے پہلے واپس مرکزی شاہراہ تک پہنچا جاتا ہے ۔
زرینہ بی بی کو خاوند کا ساتھ ہو تو سیر کی سیر اور کام بھی ہو جاتا ہے زرینہ بی بی کا کہنا ہے کہ اگر اسی لگن ، محنت اور جذبے کے ساتھ کام کیا جائے تو دنیا کا کوئی کام مشکل نہیں ۔