Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 02:15pm

بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جو لوگ بڑی بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرتے ہیں، ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہتھیاروں کی نمائش کی گئی تو سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔

کراچی میں ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، اسکولوں میں منشیات فروش کرنے والوں کے حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے برے دن شروع ہو گئے ہیں، باز نہیں آئے تو ان کا حشر برا ہونے والا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی پولیس افسر پر حملے کا ایک ملزم ایک مدرسے کا معلم تھا، کمیٹی اجلاس میں اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اس طرح کے حملے میں معلم کا ملوث ہونا تشویش کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ڈاکوؤں کا کوئی بھی سہولت کار ہو، اس سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی مجرموں کی سرپرستی کرے گا، اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

حکومت سندھ نے ایک مرتبہ پھر تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کی ٹھان لی

وزیر اطلاعلات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسپیشل برانچ، وفاق، صوبائی حکومتوں کےادارے مل کرغیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا دوبارہ جمع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طور پرتعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے، کے پی اوحملے میں ایک مدرسے کا استاد بھی ملوث تھا، حملہ میں مدرسے کا استاد بھی مارا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر2023 تک 43762غیرقانونی تارکین وطن واپس بھیجےجاچکے ہیں،1653غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر کیے ہیں جبکہ 42109 رضاکارانہ طور پر واپس چلے گئے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 81106 تارکین وطن کے پاس پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہے، 65936 کو دوسرے ملک کا سٹیزن کارڈ ہے، غیرملکی افراد کے 57000 شناختی کارڈ پہلے سے ہی بلاک کردئے گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ غیرملکی لوگوں کے17217 شناختی کارڈ بلاک کرنے کے عمل میں ہیں۔

Read Comments