Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 09:56am

چین میں بارش سے ہائی وے کا حصہ بہہ جانے سے 36 افراد ہلاک

جنوبی چین کے ایک پہاڑی علاقے میں تیز بارش کے بعد ہائی وے کا ایک حصہ بہہ جانے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق میزو شہر کی حکومت نے بتایا کہ ہائی وے کا حصہ منہدم ہونے سے 23 گاڑیاں کھائی میں گر گئیں، واقعہ میں 30 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے چینی میڈیا کو بتایا کہ مسلسل بارش، بجری اور مٹی کے نیچے آنے کی وجہ سےمتاثرہ مقام پر ہنگامی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور کارکنوں کو کچھ خطرہ لاحق ہے۔

Read Comments