بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ایک ملزم نے پولیس کی حراست میں خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے پولیس کی حراست میں خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔
یاد رہے کہ ملزم کی شناخت 32 سالہ انوج تھاپن کے نام سے کی گئی تھی اور اس پر ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے کا انتظام کرنے کا الزام تھا۔
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کس کے کہنے پر ہوئی، 2 ملزمان گرفتار
انوج تھاپن نے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور پھر ان دونوں نے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔
ممبئی پولیس نے اس کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پہلے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد انوج تھاپن کو ایک اور ملزم سونو سبھاش چندر کے ساتھ 25 اپریل کو بھارتی ریاستِ پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔
حملے کے بعد دھمکیوں پر خوفزدہ ہوگیا تھا، سلمان خان کا اعتراف
ممبئی پولیس نے اس کیس میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف اسٹریجنٹ مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔