Aaj Logo

شائع 01 مئ 2024 09:31pm

بلاول بھٹو کا اگلے بجٹ میں سندھ اور بلوچستان میں مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کے خون پسینے سے ہی معیشت چلتی ہے، اشرافیہ جو پیسے کماتی ہے وہ مزدوروں کی وجہ سے ہے، پیپلز پارٹی کا فلسفہ سادہ ہے مزدوروں کو ان کی محنت ملنی چاہیئے، آئندہ بجٹ میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں مزدوروں کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کریں گی۔

کراچی آرٹس کونسل میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں مزدور بہنوں بھائیوں کے ساتھ یوم مئی منا رہا ہوں، مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر کی معشیت چلتی ہے، اشرافیہ پیسا کماتا ہے تو وہ مزدور کی خون پسینے کی محنت ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے ادارے بھی مزدوروں کی محنت سے چلتے ہیں، پیپلز پارٹی کا فلسفہ سادہ ہے مزدوروں کو ان کی محنت ملنی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ قائد عوام شھید بھٹو نے ہمیں وہ آئین دیا جس میں مزدوروں اور ان کی محنت کا ذکر ہے، اس آئین کے تحت مزدوروں کو یونین سازی کا بھی حق ملا، ہم نے مزدوروں کے لیے 2015 میں بل پاس کروایا، چائلڈ لیبر کے حوالے سے بھی قانون پاس کروایا۔

امن و امان کی صورتحال پر اجلاس: کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی کوئی خاص وجہ نہیں، صدر زرداری

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک قومی اسمبلی نے جتنے قوانین مزدوروں کے حق میں منظور کروائے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اس دور میں مزدور کے حقوق میں اضافہ ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت سندھ نے بھی مزدوروں کے حق میں قوانین منظور کیے ہیں، اس معاملے میں کوئی صوبہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور بلوچستان سے بہت زیادہ امید ہے کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی، جبکہ وفاقی حکومت سے بھی تنخواہوں کے اضافے کی امید ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرخزانہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کوپسند کرتے ہیں، ہم انہیں منائیں گے کہ وہ پی آئی کی نجکاری نہ کریں اور اسے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحال کریں۔

فوجی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہوئی تو سب کے سامنے ہوگی، علی امین گنڈا پور کا دوٹوک جواب

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹیل ملز کی زمین حکومت سندھ کی ملکیت ہے، حکومت اگراسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو حکومت سندھ کے حوالے کرے ہم اسے پی پی موڈ پر چلائیں گے۔

Read Comments