بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جہاں مسلمانوں کے خلاف نفرت کو سیاسی مہم کے طور پر استعمال کرنے کی اصل وجہ کانگریس کے رہنما نے کھل کر بتا دی ہے۔
کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھارجی نے بتایا ہے کہ مودی مسلمانوں اور منگل سوتر کا حوالہ کیوں دے رہے ہیں اور مسلمانوں کے بچوں سے ہندوؤں کو کیوں ڈرایا جا رہا ہے۔
لوک سبھا الیکشن مہم میں ایک ریلی سے خطاب میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھارجی کا کہنا تھا کہ ہم (یعنی کانگریس) اکثریت کی جانب جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ مودی سرکار منگل سوتر اور مسلمانوں کے حوالے سے بات کر رہی ہے۔
کھارجی کا کہنا تھا کہ مودی ہندوؤں کو ڈرا رہے ہیں کہ ہم اپ سے اپ کی دولت چھین کر انہیں دے دیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں۔ اکثر غریبوں کے زیادہ بچے ہوتے ہیں کیا زیادہ بچے صرف مسلمانوں کے ہوتے ہیں۔
کانگریس صدر نے مزید کہا کہ غریبوں کے زیادہ بچے ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس دولت نہیں ہوتی مگر اپ صرف مسلمانوں اور ان کی دولت سے متعلق ہی کیوں سوال کرتے ہیں اور ان کے بچوں سے متعلق ہی کیوں اپ کو تشویش ہوتی ہے۔
کانگرس کے صدر نے اپنے پانچ بچوں کے حوالے سے بھی تذکرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ میرے خود کے پانچ بچے ہیں اور میں خود اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔