Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 مئ 2024 04:23pm

افریقہ کے گورنر کی قبر جس پر اے سی بھی لگا ہے

پاکستان میں ایک طبقہ ایسا ہے جو کہ مزارات کو کاروبار کے طور دیکھتا ہے اور اس پر تنقید بھی کرتا ہے، تاہم افریقہ کے گورنر کی قبر کو بھی مزار کا درجہ دیا گیا ہے جہاں اے سی بھی موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر اور سابق گورنر کی قبر کو کچھ اس طرح سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے کہ وہ اب ایک عام قبر سے کافی مختلف دکھائی دیتی ہے۔

ریاست اویو کے سابق گورنر ابیولا اجیموبی کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے تھے، ریاست میں وہ ان شخصیات میں شامل تھے جنہیں ہائی پروفائل قرار دیا گیا تھا۔

نائیجیرین سیاستدان جون 2020 میں جاں بحق ہوئے تھے تاہم ان کے مقبرے کو کچھ اس طرح بنایا گیا کہ اب دنیا بھر کی توجہ سمیٹ رہا ہے۔

انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ایک پوسٹ میں قبر کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ قبر کے اوپر ہی سامنے کی طرف ائیر کنڈیشنڈ بھی نصب ہے جو کہ ہمہ وقت قبر پر ٹھنڈی ہوا دیتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر قبر میں نرم صوفے بھی رکھے گئے ہیں جبکہ بہترین لائٹس اور ٹائلز کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

جس سے یہ قبر ، اب قبر سے زیادہ کسی گھر کا ڈرائنگ روم معلوم ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس قبر پر حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس بات پر صارفین متفق ضرور ہوئے ہیں کہ سیاستدان چاہے ایشیا کا ہو یا پھر افریقہ کا، توجہ سمیٹ ہی لیتا ہے۔

Read Comments