پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ (ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے) کوئی بات ہوئی تو سب کے سامنے ہوگی۔
آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے، چھپ کر کچھ نہیں ہوگا، کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگا۔
علی امین گنڈا پورنے دوٹوک انداز میں کہا کہ کوئی بات چیت چھپ کر نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور پارلیمانی اپوزیشن رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کو فوجی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نامزد کیا ہے۔