Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2024 09:03pm

رانا ثناء اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعینات، صدر نے منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024 میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثناء اللہ کی وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 93 (ایک) کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔

عمران خان اتنا کہہ دیں کہ ہم سے رابطہ کریں ہم خود ان کے پاس چلے جائیں گے، رانا ثناء اللہ

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کو مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوائی تھی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد رانا ثناء اللہ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

رانا ثناء اللہ وزیراعظم کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا کام کریں گے اور ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔

رانا ثنااللہ کی تعیناتی سے قبل وزیرا عظم شہباز شریف نے ماہر قانون عرفان قادر ایڈووکیٹ کو اپنا قانونی مشیر تعینات کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں، وہ گزشتہ اتحادی حکومت میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں تاہم انہیں عام انتخابات میں فیصل آباد کی نشست سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آٹھ فروری انتخابات میں ’ووٹ ڈلے کسی اور کے نکلے کسی اور کے‘، رانا ثنا کا اعتراف؟

رانا ثناء اللہ انہوں نے اپنی ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے کے عوام کی اکثریت نے مجھے مینڈیٹ نہیں دیا جسے تسلیم کرتا ہوں۔

رانا ثناء اللہ الیکشن ہارنے کے بعد وفاقی یا صوبائی حکومت میں شامل ہونے کیلئے متحرک ہوئے جبکہ نواز شریف نے ان کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات کی تھی ۔

Read Comments