وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ نئے دور کا آغاز ہوگیا، چند روز میں سعودی وفد پاکستان آئے گا، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاشی شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے بعد سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہات مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ چند روز میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے، جس سے دونوں ممالک میں معاشی شراکت داری کی رفتار مزید تیز ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ قیادت کی سطح پر ہونے والی مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لیے پوری محنت سے کام کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب کی معاشی شراکت داری سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ملک میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرنے پراتفاق
انہوں نے مزید کہا کہ 2 ماہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلی ترین سطح پر ریکارڑ وفود کا تبادلہ ہوا ہے، سعودی عرب میں 3 روزہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، اس دوران نہایت مفید بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی فورم میں عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں ہوئیں، کثیر الجہتی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ میں مثبت پیش رفت ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم پر واشگاف انداز میں بیان کیا ہے کہ دنیا کو پرامن بنانا ہے تو غزہ میں مستقل امن قائم کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پرتپاک میزبانی اور پاکستان سے پرخلوص محبت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم کی ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی وزراء کو پاکستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، اس کے لیے بھی ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔
ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب کے وزرا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قیادت کے درمیان مفاہمت پر عمل درآمد کے لیے بھرپور تیاری کی۔