لاہور میں تندور مالکان بھی میدان میں آ گئے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے 8 مئی سے غیر معینہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں تندور مالکان نے 8 مئی سے غیر معینہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔
راولپنڈی میں نان بائیوں نے ہتھیار ڈال دیئے، روٹی کی نئی قیمت پر تیار
نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تندور مالکان کے خلاف ناجائز پرچے درج کئے جا رہے ہیں ، ناجائز جرمانے اور دکانیں بھی سیل کی جا رہی ہیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقررہ نرخ پر نان کی فروخت میں تندور مالکان کو نقصان ہو رہا ہے، اس لئے مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ شٹر ڈاؤن کیا جائے گا۔