اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے رکن قومی اسمبلی ایڈووکیٹ شفقت اعوان کے بھائی ایڈووکیٹ وسیم اعوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔
عمر ایوب نے بتایا کہ وسیم اعوان کو کچھ دیرقبل سرگودھا شہرسے نامعلوم افرادنے اغوا کیا تھا۔ ان غیر آئینی اقدامات نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہم نے بارہا اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے مظاہرے بھی کیے ہیں اور عدلیہ کے ارکان نے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے ان غیر قانونی اقدامات کو نوٹ کیا جا رہا ہے، یہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے، کوئی بھی ایسے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو، جہاں لاقانونیت ہو ایسے ملک کو ’بنانا ریپبلک‘ کہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں :
کراچی: حساس ادارے اور پلاٹ خریدنے کا بہانہ، دو افراد اغوا
جنوبی وزیرستان کے سیشن جج ٹانک سے اغوا، آئی جی اور اعلیٰ صوبائی حکام ہائیکورٹ طلب