لاہور کی سیشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
میں نے تحریک انصاف نہیں چھوڑی، فواد چوہدری کا اعلان
دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری اسلام آباد کی عدالت میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں جس کے باعث وہ عبوری ضمانت میں پیش نہیں ہوسکتے، لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کی ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی۔
فواد چوہدری کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔