Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 05:04pm

بنگلادیش میں سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

بنگلادیش میں سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے حکومت کی جانب سے درخواست گزاروں کے لیے بڑے ریلیف کا عندیہ دے دیا ہے۔

بنگلہ دیش میں جہاں عام انتخابات کے بعد شیخ حسینہ واجد ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کے عہدے پر آگئی ہیں اسی کے ساتھ اب حکومت نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم کی جانب سے سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کی عمر کی حد 30 سال سے بڑھا کر 35 سال کرنے کی تجاویز دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم محب الحسن چوہدری کی جانب سے یہ تجاویز وزیر پبلک ایڈمنسٹریشن کو بھیجی گئی ہیں۔

دوسری جانب پبلک ریلیشنز آفیسر ایم اے خیر کی جانب سے تجاویز بھیجے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس کے مطابق مختلف سرکاری، غیر سرکاری اور نیم سرکاری نیشنلائز اور آٹو نومس اداروں میں اس وقت عمر کی حد 30 سال ہے جبکہ طلبا اور درخواست گزاروں کے مطالبے کے مطابق 30 سال کی عمر کی حد کو بڑھا کر 35 سال تک کیا جائے۔

واضح رہے شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کی جانب سے 2018 میں اس مسئلے کو الیکشن منشور کے طور پر پیش کیا گیا تھا اور سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد بڑھانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

Read Comments