بارش سے وادی سوات کا حسن مزید نکھر گیا۔ ملک بھر سے سیاح حسین نظاروں کا لطف اُٹھانے سوات پہنچ گئے۔۔
وادی سوات میں بارش کے بعد کے نکھرے حسن سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں نے ملم جبہ اور کالام کا رخ کرلیا، جہاں پر وہ دلفریب مناظر کے ساتھ سرد موسم کے مزے لینے لگے۔
ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح ملم جبہ میں چیئر لفٹ میں سیر کرکے ٹرپ کا مزہ دوبالا کررہے ہیں۔
وادی سوات زمین پر جنت کا ٹکڑا ہے، بارش سے اس کا حسن نکھر کر دوبالا ہوگیا۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ سوات کی محسور کن وادی سے واپس جانے کو دل نہیں کرتا۔