Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2024 12:24pm

پھلوں اور سبزیوں سے مٹی اور جراثیم دور کرنے کے 5 طریقے

پھلوں اور سبزیوں پر لگے مٹی ، گرد ، مصنوعی کیمیکل اورانسانی آنکھ سے اوجھل کیڑے مکوڑے، ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ انہیں کھانے یا کاٹنے سے پہلے جراثیم سے بالکل صاف ہونا ضروری ہے۔

اس لیےغفلت نہ برتیں اور ہمارے دیے گئے طریقے آزما کر جراثیم سے پاک صاف ستھرے پھل خود بھی کھائیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی کھلائیں۔

##پانی سے دھونا

نل کے پانی سےپھل دھونا مصنوعی کیمیکل کو ہٹانے کا پہلا قدم ہے۔

کیونکہ پھل اور سبزیوں پر لگے، ستر سے اسی فیصد جراثیم صرف سادے پانی سے دھونے سے نکل جاتےہیں۔

نمکین پانی

پانی سے عام طور پر سبزیوں اور پھلوں کی سطح پر موجود زیادہ تر زیادہ تر مٹی اور جراثیم نمکین پانی سے نکل جاتے ہیں۔ اس کے لیے پانی مٰن دو فیصد نمک ملوئیں اور اس نمک ملے پانی سے پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے پہلے بھگو دیں۔

چھلکے اتارنا

چھلکے اتارنا رسیلے پھلوں کی سطح سے چھوٹے چھوٹے کیڑوں اور جراثیم کو ہٹانے کا ایک دوسرا طریقہ ہے۔

بالکل صاف کرنا

پھلوں کو صاف کرنے کے لیے پہلے انہیں ابلے ہوئے پانی، میں ایک منٹ کے لیے ڈبو دیں اور پھر اسے برف ملے پانی میں ڈال دیں۔ اس طرح، ان کے اوپر موجود جراثیم دور ہو جائیں گے اور ان کی سطح بلکل صاف ہو جائے گی۔

سرکہ

نوے فیصد پانی اور دس فیصد سرکہ ملا کر ایک محلول تیار کر لیں۔ اور اس کے اندر پھلوں کو ڈبو دیں۔ محتاط رہیں کہ پھل ،جیسے بیریز، اور اسطرح کی پتلی چھال والے پھلوں کو اگر اس محلول سے دھونے کی کوشش کی جائے، تو ہوسکتا ہے کہ ان کا چھلکا خراب ہو جائے اور وہ پانی میں بہہ جائے.

Read Comments