Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2024 10:20am

خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہی، حادثات میں 17 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں گزشتہ تین دن کی بارشوں کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق حادثات میں 17 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 116 گھروں کو نقصان پہنچا، 100 گھروں کو جزوی اور 16 گھروں کو مکمل نقصان ہوا۔

Read Comments