بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد کے اندر گھس کر عالمِ دین کو شہید کردیا۔ پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
محمد ماہر ہفتے کی شب اپنے بچوں کے ساتھ مسجد میں سو رہے تھے۔ تین نقاب پوش ملزمان نے مسجد کے رہائشی حصے میں داخل ہوکر بچوں کو دھمکاکر بھگادیا اور محمد ماہر کو تشدد کرکے مار ڈالا۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ محمد ماہر تین دن قبل ہی آبائی علاقے سے اجمیر واپس آئے تھے۔ وہ مسجد میں قائم مدرسے میں بچوں کو پڑھایا کرتے تھے۔ پولیس نے مختلف شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی ہے۔