علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں چوتھی ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی اور پارٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ جبکہ علی امین گنڈپور نے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کے سو موٹو ایکشن کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جیل میں بانی چیئرمین سے چوتھی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 9 مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش
عظمیٰ بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں پارٹی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے عمران خان کو کے پی کے معاملات اورفیصلوں پر بھی آگاہ کیا، واضح رہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جیل میں بانی چیئرمین سے چوتھی ملاقات تھی ۔
علی امین گنڈپور نے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کے سو موٹو ایکشن کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اب الیکشن ٹریبونل فعال ہے اس لئے الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں ہیں ۔
پی ڈی ایم ٹو کے تجربے سے شریف فیملی کی معیشت ٹھیک ہوگی، علی امین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے سید سکندر حیات شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن سے متعلق تمام دستاویزات کاغذات نامزدگی فارم میں جمع کئے گئے۔
موقف اپنایا کہ تمام اثاثہ جات کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا گیا اور ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔اب جبکہ الیکشن ٹریبونل فعال ہے تو الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں۔
اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
وکیل کے مطابق کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات سے متعلق کلیئرنس کے لئے کل طلب کررکھا ہے ۔