Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 07:44pm

اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف مستعفی ہوگئے

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کے ووٹ کے فیصلے کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے، سیاسی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے کہا تھا کہ وہ مخالفین کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کو ترجیح دیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ حمزہ یوسف کی فیملی اکتوبر اور نومبر کے دوران ایک ماہ تک غزہ میں پھنسی رہی تھی۔

اسکاٹس نیشنل پارٹی کے سابق لیڈر جان سوینی سے پارٹی کے قائدین نے رابطہ کیا ہے تاکہ انہیں عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر بننے پر رضامند کیا جاسکے۔

بتایا جارہا ہے کہ جان سوینی بعض ذاتی وجوہ کی بنیاد پر عبوری مدت کے لیے فرسٹ منسٹر کا منصب سنبھالنے سے گریز کر رہے ہیں۔ فرسٹ منسٹر کے تقرر کے لیے اب صرف 28 دن رہ گئے ہیں۔ بصورتِ دیگر انتخابات کرانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کا اگلا صدر بننے کی دوڑ جیت گئے

برطانیہ کی تقسیم بھارتی اور پاکستانی نژاد رہنماؤں کے ہاتھ میں

Read Comments