Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2024 04:19pm

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی رخصتی ہوگئی

مشتعل ہجوم کے چنگل سے خاتون کو بحاظت نکالنے والی باہمت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شہر بانو نقوی رخصت ہوکر اپنے پیا دیس سدھار گئیں۔ رخصتی اور ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی شہر بانو کی شادی منڈی بہاوالدین کے امیرزادے سید اشتر نقوی المعروف بگھے شاہ گروپ آف کمپنیز اور رائل سوئس ہوٹل لاہور کے مالک سے ہوئی ہے۔

مہندی کی تصاویر فوٹو گرافرجبکہ شادی کی ویڈیوز میک اپ آڑٹسٹ خاتون نے پوسٹ کیں۔

اے ایس پی شہر بانو کی مہندی اور رخصتی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں، جبکہ ولیمہ 28 اپریل کو منعقد ہوا۔

شہر بانو نے مہندی میں پیلے رنگ کا شرارہ زیب تن کیا تھا جیسے ڈیزائنر محسن نوید رانجھا نے ڈیزائن کیا اور بارات پر سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں بہت خوبصورت اور خوش دکھائی دے رہی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا،خاتون نے لفظ حلوہ پر مبنی عربی خطاطی والا لباس پہن رکھا تھا۔ شہر بانو نقوی نے موقع پر پہنچ کرخاتون کو بحفاظت وہاں سے نکالا تھا۔

واقعے میں درپیش صورتحال کو کامیابی سے ہینڈل کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے خاتون پولیس افسر کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

اے ایس پی کے بہادرانہ اقدام پر سعودی عرب نے بھی اُن کی تعریف کی تھی۔

Read Comments