Aaj Logo

شائع 29 اپريل 2024 02:51pm

کے الیکٹرک نے آئندہ بلوں میں فی یونٹ 18 روپے سے زائد اضافہ مانگ لیا

شہر قائد کراچی کے بجلی صارفین پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں، کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں 18 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی 2023 تا مارچ 2024 ایف سی اے کی مد میں وصولیوں کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگایا جارہا ہے یا نہیں؟ پاور ڈویژن نے اہم اعلامیہ جاری کردیا

کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے، جس میں سات ماہ کے فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ اوردو ماہ میں کمی مانگی گئی۔

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، سونے کی قیمت کم ہوگئی

درخواست کے مطابق سات ماہ کا مجموعی ایف پی اے اضافہ 18 روپے 86 پیسے فی یونٹ بنتا ہے، جبکہ دو ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کرے گا، اتھارٹی سماعت کے بعد ایف پی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

Read Comments