Aaj Logo

شائع 28 اپريل 2024 03:10pm

سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سینئر ساستدان افضل حسین تارڑ انتقال کر گئے۔

سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے سے آج انتقال کرگئے، مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 7 بجے آبائی گاؤں کولو تارڑ میں ادا کی جائے گئی۔

افضل حسین تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں اور ماضی میں 2 بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا گہرے دکھ کا اظہار

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

سابق سینئر بیورو کریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے

مریم نواز نے کہا کہ انکل افضل تارڑ قائد نوازشریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے، ان کی وفات ہم سب کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے، افضل تارڑ ہمیشہ ایک پُرخلوص اور وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کے ساتھ رہے، افضل تارڑ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تھے، ملک و قوم، پارٹی اور علاقے کے لیے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے افضل تارڑ کے لیے دعا خیر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور وابستگان کو صبرجمیل دے۔

مریم اورنگزیب کا افضل حسین تارڑ کی وفات پر افسوس کا اظہار

ادھر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی پارٹی رہنما افضل حسین تارڑ کی وفات پر غم اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ سے اظہار تعزیت کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ افضل تارڑ جماعت اور عوام میں یکساں مقبول تھے، ان کی عوام کی خدمت کرتے اور ان کے مسائل حل کرنے میں گزری، قیادت پر ان کے اعتماد کو کوئی لالچ اور ترغیب کمزور نہ کرسکی، سائرہ افضل تارڑ کی صورت میں ان کا عوامی خدمت کا مشن جاری ہے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ افضل تارڑ صاحب کی کمی پوری نہیں ہوسکے گی۔

مریم اورنگزیب نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔

جامعہ کراچی شبعہ ابلاغ عامہ کی سابق سربراہ شاہدہ قاضی انتقال کرگئیں

Read Comments