آج کل سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب پرندے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، اس پرندے کو ”افیونی پرندے“ (Opium Bird) کہا جارہا، ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اگر آپ کا سامنا اس پرندے سے ہوا تو یہ آپ کو ہپنوٹائیز کرکے مار ڈالے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برفانی علاقوں میں ایک طویل القامت پرندہ موجود ہے جس کی لمبی سی چونچ ہے اور مکمل طور پر سفید پروں سے ڈھکا ہوا ہے۔
اس پرندے کی کہانیاں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہیں، اور لوگوں میں خوف اور سحر مساوی انداز میں بھڑکا رہی ہیں۔
آج تک کسی سائنس دان نے اس پرندے کو دریافت نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ایسا انسان سامنے آیا ہے جس نے حقیقت میں اسے دیکھا ہو۔
پراسرار ”خیالی جزیرہ“ جو 7 سال میں صرف ایک بار نظر آتا ہے
دکھنے میں یہ پرندہ ایسا لگتا ہے جیسے کسی انسان کو پرندے کا لباس پہنا دیا گیا ہو۔
اس پرندے کے حوالے سے موجود ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ پرندہ آپ کی آنکھوں میں دیکھ کر آپ کو مستقبل دکھا سکتا ہے، اور جلد ہی آنے والی خوفناک آفات کے بارے میں خبردار بھی کرسکتا ہے۔
جب برمودہ ٹرائی اینگل میں پُراسرار جزیرے کا ظہور ہوا
پراسرار الاسکا ٹرائی اینگل، جہاں جانے والے 20 ہزار افراد آج تک واپس نہ لوٹے
اس پرندے کی ویڈیو سب سے پہلے ڈرے وی ایف ایکس نامی سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کی تھی۔
دراصل یہ کوئی حقیقی پرندہ نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس پرندے کے کئی روپ دکھائے گئے ہیں، جن میں سے کوئی بھی حقیقی نہیں ہے۔