Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 11:14am

وزیراعلی بلوچستان کا پسماندہ گھرانے سے وابستہ ننھے گلوکار کیلئے بڑا اعلان

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوئی ڈیرہ بگٹی کے بوٹ پالش کرنے والے ننھے گلوکار طارق کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

سوئی ڈیرہ بگٹی کے ننھے گلوکار کی آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ننھے گلوکار طارق کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔

وزیراعلی بلوچستان نے ننھے گلوکار کے تمام تعلیمی اخراجات سرکاری سطح پر اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے ہدایت جاری کردی۔

ننھے گلوکار طارق اور اس کے والد نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد سے بھی ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر طارق کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت اٹھائے گی، سوئی سے اسکول پرنسپل کو بلاکر جلد گلوکار طارق کا داخلہ کروا دیا جائے گا۔

ڈی سی ڈیرہ بگٹی کا کہنا تھا کہ طارق نے گلوکاری میں جس طرح ڈیرہ بگٹی کا نام روشن کیا ایسے ہی تعلیمی میدان میں اپنا آپ منوانے کے لئے محنت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر طارق کے دیگر بہن بھائیوں کے لئے تعلیم کے حوالے سے تعاون کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طارق ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اس لئے وزیر بلوچستان نے ان کی بھر پور معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments