خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے سیشن جج جنوبی وزیرستان کو اغوا کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈہ سے اغوا کیا گیا۔
کراچی: بچوں کے اغوا میں خطرناک اضافہ، رواں سال 300 بچے لاپتا
کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کرنے والے 74 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
کراچی: مشتعل عوام نے ڈکیتی کرتے پکڑے گئے ڈاکوؤں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ مُسلح افراد مغوی جج کے گن مین اور گاڑی کو چھوڑ گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹانک بمعہ بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جج کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اختر حیات خان گنڈاپور کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جج کو بازیاب کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
سیشن جج شاکر اللہ مروت کے اغوا کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس کو پشاور ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو بھی ہائیکورٹ طلب کرلیا گیا۔
جج کے اغوا کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس سینئر ججز نے بھی شرکت کی۔
پشاور ہائیکورٹ کے سینئیر ججز نے حکام کو کہا کہ ججز کو سیکیورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جج کی بازیابی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
حکام نے واقعے پر فوری پیش رفت سے متعلق ججز کو آگاہ کیا۔