ڈیڑھ درجن سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانےکا فیصلہ کرلیا۔
اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی، گریڈ21 سے 22 کے لیے18سےزائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پرغورکیا جائے گا، سیکریٹری ٹو وزیراعظم اسد الرحمان گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا، سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی ملنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانےکا امکان ہے، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی محمد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دی جاسکتی ہے، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور ہوگا۔
چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضی کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے، چیف سیکرٹری پنجاب زائداختر زمان کو گریڈ 22میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان اور عطاء الرحمان کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پرغور ہوگا۔
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، جواد رفیق ملک سیکرٹری وزارت امور کشمیر تعینات
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس سروس کے احمد مکرم اور بی اے ناصر کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا جائزہ لیا جائے گا، پولیس سروس کے عامر ذوالفقارخان اور احسان صادق کو ترقی دینے پر غورہو گا جبکہ پولیس سروس کے غلام رسول زاہد کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دینےکاجائزہ بھی لیا جائے گا۔