وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف 6 میں پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا ، شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے کاونٹرز کا معائنہ کیا، پولیس سہولت مرکز کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس سہولت مرکز کے مختلف کاونٹرز کا معائنہ کیا ، وفاقی نے کاونٹرز پر شہریوں کے لئے آرام دہ کرسیاں رکھنے کی ہدایت کی۔ دورےکے دوران محسن نقوی نے عملے سے مصافحہ کیا اور ملاقات کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام پولیس سہولت مراکز 24/7 اوپن رہیں گے، شہری اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت پولیس سہولت مراکز پر خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کاونٹر پر لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا، پولیس سہولت مرکز میں آئے شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل کے حل کے حوالے سے پوچھا جس پر شہریوں نے پولیس خدمت مرکز کوچوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اوروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحفط مرکز اور جینڈر پروٹیکشن سنٹر کا بھی دورہ کیا،انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پولیس سہولت مراکز کے بارے بریفنگ دی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد کو غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا، محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی رہائشی غیرملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے، آئی جی اسلام آباد غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف کمر کس لیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ جن غیرملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں، ان کےلئےتین ماہ کی توسیع ہے، تین ماہ کے بعد ان کو بھی جانا پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہمیں بہت زیادہ ہیں، اس حوالے سے چائینز کے ساتھ مل کر بہتر لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے، امیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کو ری ویمپ کریں گے، ٹویٹر سے متعلق کچھ مزید وقت درکار ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے میں ایک عہد رکھوں اور وہ پی سی بی کا ہو، میں وزیراعظم بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔