پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں۔ چین پاکستان تجارتی راہداری پر کام جاری ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے انسداد دہشتگردی اسمگلنگ کےخلاف تعاون کا اعادہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے، فلسطینوں کی نسل کشی کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ جموں کشمیر متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی رائے کے مطابق ہونا چاہیے۔