Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2024 09:58am

بادام کے تیل کے استعمال کے 9 فوائد

بادام کا تیل ، بشمول اومیگا۔3، وٹامن اے، وٹامن ای کے کئی غذائی خصوصیات کی دولت سے مالا مال ہے۔ بےشمار طبی فوائد، جیسے اینٹی انفلیمیٹری، مدافعاتی قوت اور جگر کی صحت کی بہتری کی وجہ سے کئی سالوں سے دوائیوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

یہاں آپ کو روزانہ صرف ایک چمچ بادام کے تیل کے استعمال کی 9 وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے

بادام کا تیل صحت بخش چکنائی اور پروٹین کا اچھا ذریعہ ہے،جو آپ کو طمانیت اور سکون کا احساس دیتا ہے۔۔ یہ آپ کے وزن کو برقرار رکھنے کی بھی طاقتور صلاحیت رکھتا ہے۔

چہرے کو چمک دیتا ہے

بادام کا تیل جلد کو اندرونی اور بیرونی غذائیت فراہم کرتا ہے۔ اس کا استعمال خشک جلدکو نمی اور غذائیت فراہم کر کے جلد کی سوزش کو کم کرتا ہے۔

دماغ کو تیز کرتا ہے

ڈاکٹرز کے مطابق بادام کے تیل میں اومیگا۔3 پایا جاتا ہے،جو ذہنی افعال اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ نیوروڈیجینریٹیو بیماریوں،جیسے انزائمر کے خطرات کو بھی کم کرسکتا ہے۔

بالوں کو گرنے سے روکتا ہے

بادام کے تیل کے اندر موجود ضروری ایسڈز اور وٹامن بالوں کی نشونما کو بہتر بناتے ہیں اور انہیں گرنے سے روکتے ہں۔ سرپر اگر بادام کے تیل کا مساج کیا جائے تو یہ خون کی گردش کو بہتر بنا کر بالوں کو صحت مند اور ڈینڈرف سے بچاتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے

بادام کا تیل کیلکشیم اور میگنیشیم پر مشتمل ہوتا ہے، جو کہ غذائیت کے لیے لازمی ہیں،اور ہڈیوں کی طاقت کو سپورٹ کرتے ہیں اور ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپروسس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ہاضمے کو بہتر بنا تا ہے

یہ ہاضمے کو بہتر بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔اور قبض کشا اور ہاضمے کی عمومی صحت کے لیے مفید ہے۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے

بادام کا تیل ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے، کیوں کہ یہ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔

مدافعاتی نظام کو تقویت دیتا ہے

بادام کے تیل میں وٹامن ای اور پولیفینولز پائے جاتے ہیں اور دونوں مدافعاتی نظام کو طاقتور بنا کر جسم میں بیماریوں اور انفیکشن کے خلاف ڈھال بنتے ہیں۔

سوزش کو روکتا ہے

بادام کے تیل میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں، جوکہ جسم کی سوزش کو کم کرنے اور انفلیمیٹڑی بیماریوں کی علامات جیسے ارتھریٹیز کو مٹا سکتا ہے۔

Read Comments