Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2024 09:04am

ٹرمپ کیخلاف اہم مقدمہ امریکی صدراتی انتخابات کے بعد تک ملتوی

الیکشن مداخلت کیس میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے صدارتی الیکشن کے بعد ہونے کا امکان ہے۔

امریکی ریاست ایری زونا کی جیوری نے گزشتہ روز 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں ریاست ایری زونا کے الیکٹرورل ووٹ جو بائیڈن کے بجائے ٹرمپ کو دینے کا الزام ہے حالانکہ اس الیکشن میں جو بائیڈن 10 ہزار ووٹ سے فاتح تھے۔

امریکی عدالت میں صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی نومبر کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر 2024 ء کو منعقد ہوں گے۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو استثنیٰ کیس میں فوری فیصلےسےگریز کیا۔عدالت نے صدارتی استثنیٰ سے متعلق ڈھائی گھنٹے دلائل سنے۔

جج نے کہا کہ مقدمے کے فیصلے کا صدارتی نظام و امریکا کےمستقبل پر اثر پڑے گا۔

ٹرمپ کے استثنیٰ کے مقدمے کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واضح کردیا گیا ہےکہ صدر کو استثنیٰ حاصل ہونا چاہیے.

ڈونلڈ ٹرمپ نے جعلسازی سے متعلق تمام الزامات کو مسترد کردیا

Read Comments