امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے لیے خطے میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
ترجمان نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے پابندیوں کے سوال پر اس تاثر کو مسترد کیا کہ پاکستان اور امریکہ میں کوئی کشیدگی چل رہی ہے۔
پریس بریفنگ میں ویدانت پٹیل نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔
ویدانت پٹیل نے بھارت سے آسٹریلوی صحافی کی ملک بدری کے حوالے سے کہا جمہوریت میں آزادی صحافت کا لازمی کردار ہے، بھارتی حکام آسٹریلوی صحافی کے معاملے پر جواب دیں۔